پی پی پی برسراقتدار آکر نوجوانوں کی محرومیوں کا ازالہ کر ئیگی

5سال دور اقتدار کے باو جو د جماعت اسلامی دئیرلویر میں کھیلوں کا ایک میدان تعمیر نہ کر سکی ، عالمزیب ایڈووکیٹ

پیر 8 جنوری 2018 23:17

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2018ء) پی پی پی برسراقتدار آکر نوجوانوں کی محرومیوں کا ازالہ کر ئیگی ،5سال دور اقتدار کے باو جو د جماعت اسلامی دئیرلویر میں کھیلوں کا ایک میدان تعمیر نہ کر سکی ،ان خیالا ت کا اظہار پی پی پی کے ضلعی انفارمیشن سیکر ٹری و ممبر ڈسٹر کٹ کونسل عالمز یب ایڈو کیٹ نے سدو میں کرکٹ ٹو رنامنٹ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں کیا ،عالمزیب خان نے واضح کیا کہ نو جوانوں کو بے راہ روی سے بچانے میں ہم نصابی خصوصا کھیلوں کے سرگرمیوں کا اہم کردار ہے ،موجودہ صو با ئی حکومت نے تحصیل کی سطح پر گراونڈ ز کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا تاہم پا نچ سال گرزنے کے با وجود ضلع بھر میں ایک بھی اسٹیڈیم تعمیر نہ ہو سکا جو کہ نا اہلی کاسب سے بڑا ثبو ت ہے ،انہوں نے کہ کہا کہ صو با ئی وزیر خزانہ زبانی اعلانات کی بجا ئے اپنے وعدوں کو عملی جامعہ پہنا ئے ،بعدازاں انہوں نے ونر اور رنر ٹیموں کے کپتانوں میںٹرافیاں جبکہ پورے ٹو رنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے کھلاڑیوںمیں شیلڈزاور میڈلز تقسیم کر نے کے سا تھ ارگنایزنگ کمیٹی کے لئے دس ہزار روپے کا اعلان بھی کیا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں