دیر بالا کو صاف ستھرا ضلع بنانے کیلئے سرکاری مشینری مصروف عمل ہے،محمدعثمان محسود

جمعرات 11 جنوری 2018 12:25

دیر بالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء)ڈپٹی کمشنر دیر بالامحمدعثمان محسود نے کہاہے کہ پلاسٹک شاپنگ بیگز نے ماحول آلودہ کردیاہے اس پرپابندی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘ متبادل بائیوڈی گریڈلیبل شاپنگ بیگز متعارف کرائے جارہے ہیں‘ جس کیلئے ایک کمپنی سے بات چیت جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا ظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ویلج کونسلوں کے ایک اجلاس سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘انہوں نے کہاکہ دیر بالا کو صاف ستھرا ضلع بنانے کیلئے سرکاری مشینری مصروف عمل ہیں جبکہ ضلع بھر کی ویلج کونسلوں کے عہدیداروں کو بھی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں‘ صفائی مہم میں ضلع اور تحصیل ناظم بھی تعاون کریںگے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں