اسسٹنٹ کمشنر دیر کا عشیرئی درہ کے زیرتعمیر روڈ کا معائنہ

جمعرات 11 جنوری 2018 12:47

دیربالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء)اسسٹنٹ کمشنر دیر عبدالولی خان نے عوامی شکایات پر عشیرئی درہ کے زیر تعمیرروڈ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے سڑک میں ناقص میٹریل کے استعمال پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے انکوائری اور قانونی کاروائی کا حکم دیدیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ کی غفلت سے سڑک میں ناقص میٹریل کا استعمال جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ذمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں