حیات شیرپائو کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی،انور علی

منگل 23 جنوری 2018 12:44

دیربالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء)قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنماء انور علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حیات محمد خان شیرپاؤ شہید کی برسی پوری عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائیگی پختون قوم کے حقوق کے حصول اور ترقی و خوشحالی کیلئے حیات محمد خان شیرپاؤ شہید کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ شہید حیات محمد خان شیرپاؤ نے مزدوروں، کسانوں، محنت کشوں سمیت مظلوم پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے حصول کیلئے گراں قدر جدوجہد کی۔

اٴْنہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی چیئرمین سکندر خان شیرپاؤ بھی شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پختون قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں اور کہا کہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ ہی پختون قوم کے حقیقی اور نمائندہ لیڈر ہیں پختون قوم اٴْن کی قیادت میں متحد ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں