پیپلز لا ئیرز فورم لویر دیر کا اجلاس، محمد کریم ایڈوکیٹ سیکرٹری اطلاعات مقرر

پیر 5 مارچ 2018 19:47

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) پیپلز لا ئیرز فورم لویر دیر کا اجلاس ،محمد کریم ایڈوکیٹ سیکرٹری اطلاعات مقرر ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز لائیرز فورم لویر دیر کا ایک اجلاس ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے اے جمیل ہال میں زیر صدارت پیپلز لائیرز فورم کے صدر سلیم یوسف زئی ایڈوکیٹ منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری ضیا ء الحق ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ صدر جہان بہادر ایڈوکیٹ،محمد ہارون ایڈوکیٹ، آحمد شاہ ایڈوکیٹ، ملک مشتاق علی ایڈوکیٹ، اکرام ایڈوکیٹ، ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر مختلف امور پر بحث کی گئی جبکہ طاہر ایڈوکیٹ، جنید ایڈوکیٹ، محمود جا ن ایڈوکیٹ، ریا ض ایڈوکیٹ، ذیشان ایڈوکیٹ، نے پیپلز لائیرز فورم میں شمولیت اختیار کی اور ان کی اعزاز میں اعزازیہ دیا گیا جبکہ اتفاق رائے سے محمد کریم ا یڈوکیٹ کو پیپلز لایرز فورم لویر دیر کا سیکرٹری اطلاعات مقر ر کیا گیا جبکہ الطاف ایڈوکیٹ کی جلد صحت یابی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں