تیمرگرہ،قوم اتمان خیل آرنگ با جوڑ ایجنسی کا نئی حلقہ بندیوں کے خلاف ت احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 10 مارچ 2018 19:08

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) قوم اتمان خیل آرنگ با جوڑ ایجنسی کا نئی حلقہ بندیوں کے خلاف تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ نئے حلقہ بندیوں سے قوم اتمان خیل کو تقسیم کیا گیا قوم اتمان خیل آرنگ کو الگ قومی اسمبلی کا حلقہ د یا جا ئے بصورت دیگر 2018 کے انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے با جوڑ ایجنسی تحصیل آرنگ کے قوم اتمان خیل کے مختلف سیا سی جماعتوں کے عمایدین نے نئے حلقہ بندیوں کے خلاف تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرہ اور بعد اذاں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہو ئے قوم اتمان خیل آرنگ باجوڑ ایجنسی کے عمایدین انجنئیرحضورخان، فضل حکیم، حاجی ناصر خان ، حاجی گل اکبر، اور حاجی تصور خان نے باجوڑ ایجنسی کو قومی اسمبلی کا تیسر ا حلقہ دینے کا خیر مقدم کیا تاہم انھوں نے نئے حلقہ بندیوں پر اپنے تحفظا ت کا اظہار کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نئے حلقہ بندیوںکی وجہ سے قوم اتمان خیل آرنگ کو تقسیم درتقسیم کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے قوم اتمان خیل کو ترقیاتی کاموں میںیکسر نظر انداز کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ قوم اتمان خیل آرنگ کی آبادی ساڑھے تین لاکھ ہے جو قومی اسمبلی کے ایک نشست کے لئے کا فی ہے لہذا قوم اتمان خیل کے احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے انہیں قومی اسمبلی کا الگ حلقہ دیا جائے انھوں نے کہا کہ اگرنئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے انکے تحفظات دور نہ کئے گئے تو وہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے اور 2018کے انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں