تیمرگرہ، رکن صو بائی اسمبلی صا حبزدہ ثنا ء اللہ کا ویلچ کونسلز میں نائب قاصدوں کی بھر تی میں مبینہ بے ضا بطگیوں کے خلا ف بھرپور احتجاج کا اعلان

جمعرات 15 مارچ 2018 22:18

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) ر کن صو بائی اسمبلی صا حبزدہ ثنا ء اللہ نے دیرلویر کے تحصیل خال کے ویلچ کونسلز میں نائب قاصدوں کی بھر تی میں مبینہ بے ضا بطگیوں کے خلا ف بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے ، اس سلسلے میں ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ،تحصیل ناظم اخوان زادہ محمد یوسف عادل اور پی پی پی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات و ممبر ڈسٹرکٹ کونسل عالم زیب ایڈوکیٹ نے دیگر پار ٹیوں کے قاید ین کے ہمراہ تیمرگرہ پریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام کے نام نہاد ٹھیکداروں نے انصاف اور میرٹ کی دھجیاں اڑا دیتے ہوئے حال ہی میں وویلج کونسلز کے نائب قاصدوں کی بھریتوں میں تحصیل خال کے غریب عوام کے منہ نوالہ چھین کر غیر متعلقہ وویلج کونسلز کے افراد کو بھرتی کیا جو کہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے انھوں نے کہاکہ قانون کے مطابق کسی بھی علاقہ میں کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں میں مقامی ایم پی اے کی مشاورت ضروری ہوتی ہے لیکن متعلقہ علاقہ کے ایم پی اے کا تعلق پی پی پی سے ہے اس وجہ سے جماعت اسلامی نے تحصیل خال کے بجائے تالاش،حیاسیری،حاجی آباد اور دوسروں وویلج کونسلز کے افراد کو بھرتی کیاگیا انھوں نے الزام لگایا کہ محکمہ بلدیات کے اے ڈی اور دوسرے حکام نے جماعت اسلامی کے وزراء کی دباو پر راتوں رات غیر قانونی بھرتی کی احکامات جاری کی گئی ہے انھوں نے وزیر اعلیٰ پر ویز خٹک اور سیکرٹری لوگل گورنمنٹ سے فوری طور پر وویلج کونسلز کی غیر قانونی نائب قاصدوں بھریتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں