مجلس عمل کا دوبارہ قیام صرف حصول اقتدار ہے، عوامی نیشنل پارٹی

عوام کو اسلام اور تبدیلی کے نام پر مزید دھوکہ نہیںدیا جاسکتا،زاہد خان

ہفتہ 24 مارچ 2018 18:41

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان وسابق سینیٹرزاہدخان نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کادوبارہ قیام اسلام نہیں بلکہ حصول اقتدار کے لئے ہے ،عوام کو اسلام اور تبدیلی کے نام پر مزید دھوکہ نہیںدیا جاسکتا،اپنے ابائی ضلع دیرلویر کے علاقہ منز بانڈہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے مرکزی ترجمان نے واضح کیا کہ پانچ برس تک صوبے اور مرکز میں حکومتوں کے مزے اُڑانے والے مذہبی پارٹیوں کو اب اسلام کا خیال کیسے آیا ،میٹرو منصوبے کو جنگلہ بس کہنے والوں نے پشاورکو بی آر ٹی منصوبے کے نام پر کر اکھاڑ کے رکھ دیا ،کرپشن کے خلا ف تحریک چلانے والے عمران خان سینیٹ الیکشن میں بکنے والے اپنے 18 ایم پی ایز اورسراج لحق خیبر بنک سکینڈل میں ملوث اپنے وزیر کے کاراوائی کیوں نہیں کررہے ،زاہدخان نے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین سراپا احتجاج اور خزانہ خالی ہونے سے تمام ترقیاتی منصوبے رکے پڑے ہیںجوموجودہ حکومت کی ناہلی کا واضح ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی قاید اسفندیار ولی خان 5مئی کو تیمرگرہ میں تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرینگے ،جس میں ہزاروں افراد شریک ہونگے ،تقریب سے خطاب میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار انجنیئرمختیار خان ،ناظم سیف ا للہ و دیگر کا کہنا تھا کہ صوبائی خود مختاری ،صوبے کانام پختونوں کے حقوق اے این پی کے کارنامے ہیں ،پائیدار امن کے قیام کے لئے اے این پی نے 800کارکنوںکے جانوں کا نذرانہ دیا ،مقررین نے واضح کیا دیرلویر میں زاہد خان کی کوششوں سے 6 ارب روپے کی لاگت سے قد رتی گیس فراہمی کاکام جاری ہیں جس سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا اغاز ہو گا ،اس موقع پر جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکنوں سپین پاچہ ،شیرزادہ ،سادہ گل ،خایستہ محمد ،امین الرحمٰن ،شفیع اللہ و غیر سمیت درجنوں افراد نے خاندانوں سمیت اے این پی میں شمولیت اختیار کرلی جن کو مہمان خصوصی نے پارٹی ٹو پیا ں پہنا ئی اور خوش آمد ید کیا ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں