تیمرگرہ، تیسرا صباون تین روز جشن بہاراں رنگار نگ فیسٹیول اختتام پذیر

علاقہ میں پائیدار امن کا قیام پاک فوج کی قر بانیوں اور مقامی افراد کے تعاون سے ممکن ہوا ، پختون ثقافت کا دوبارہ احیاء اورعلاقا ئی کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،مولانا امین الحق

پیر 26 مارچ 2018 22:05

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2018ء) وادی تالاش سرائے پا ئین میں تیسرا صباون جشن بہاراں رنگار نگ فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا ،ضلع بھر سے ہزاروں افراد کی شر کت۔

(جاری ہے)

مقامی سماجی تنظیم صباون کے زیر اہتمام تین روز تک جاری ر ہنے والے فیسٹیول میں روایتی موسیقی پیش جبکہ علاقائی گیمز ،کبڈی ،سخی ، رسہ کشی لانگ جمپ ،شارٹ جمپ ،بوری ریس ،میوزیکل چیئر ،فٹ بال ،دوڑ کے مقابلوں کے علاوہ نظموں ،تقاریر اور حمد کے مقابلوں میں طلبہ نے حصہ لیا ،جس سے شایقین کافی محظوظ ہو ئے ،بعدازاں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر تے ہو ئے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی دیر لویر کے سنیئرنائب صدر محمد طاہر خان ایڈو کیٹ ،ممبر ڈسٹر کٹ کونسل ملک برکت خان ،ماہرتعلیم محمد دلاور خان ،ڈاکٹر نیک محمد خان ،تنظیم کے صدر امیرمحمد ،انورلحسن ،سنگین خان ،طارق افغان ،مولانا امین الحق و دیگر نے کہا کہ علاقہ میںپائیدار امن کا قیام پاک فوج کی قر بانیوں اور مقامی افراد کے بھرپور تعاون کے بدو لت ممکن ہوا ،مقر رین نے واضح کیا پختون ثقافت کا دوبارہ احیاء اورعلاقا ئی کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ،مقامی تنظیم کی جانب سے موسم بہار کی آمد پر رنگار رنگ فیسٹیول کا انعقاد خوش آیند ہے ،بعد ازاں فیسٹیول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ،میڈلز اور شیلڈز تقسیم کے گئے اس موقع پر مہمان خصوصی محمد طاہر خان ایڈو کیٹ نے 20لاکھ کی لاگت سے ارگنایزر تنظیم صباو ن کے لئے دفتر کے تعمیر اور 5 لاکھ ر وپے نقد د ینے کا اعلان کیا ،تحصیل ممبر ملک برکت خان نے اس موقع پر سرائے پائین مڈ ل سکول گراونڈ میں 5لاکھ کی لا گت سے تماشائیوں کے لئے گیلری بنانے کا اعلان کیا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں