ْتیمرگرہ،تحصیل کونسل بلامبٹ نے روان سال کیلئے 4کروڑ68لاکھ کی ترقیا تی منصو بوں کی منظوری دے دی

تحصیل بھر میں سیہ ماہی بیوٹی فیکشن مہم کا آغاز آج سے ہوگا

پیر 2 اپریل 2018 21:11

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء)تحصیل کونسل بلامبٹ نے سال2018/19کے لئے 4کروڑ68لاکھ کی ترقیا تی منصو بوں کی منظوری دے دی ،تحصیل بھر میں سیہ ماہی بیوٹی فیکشن مہم کا آغاز آج سے ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تحصیل کونسل بلا مبٹ کا اجلاس زیرصدات کنوینرزین العابدین منعقد ہوا جس میں کونسل ارکان شفیع اللہ ،صاحب اللہ ،عبیداللہ ،ساجد اللہ ،ٹی ایم او اقبال حسن اور اکاونٹنٹ کاشف احمد نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے تحصیل ناظم عمران الدین ایڈو کیٹ نے کہا کہ صو با ئی حکومت کے ہدایات کے مطابق تحصیل بھر میںبیوٹی فیکشن مہم شروع کی جارہی ہیں جس کے پہلے مرحلے میں تمام رابطہ پلوں کی تزئن وآرایش کا کام مکمل جبکہ 13لاکھ کی لاگت سے صفائی مہم کے لئے ڈمپر گاڑی ٹی ایم اے کے حوالے کی گی ہے ،ارکان نے اس موقع پر ٹی ایم اے کی کارکر د گی پر اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے اگلے سال کے لئے 4کروڑ 68لاکھ کی لا گت سے مختلف ترقیا تی منصوں پینے کے صا ف پانی ،کوچہ جات،رابطہ سڑکو ں اور صفائی مہم کے کے منظوری دے دی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں