تیمرگرہ، تمام سیاسی جماعتوں نے دریائے پنجکوڑہ کے کنارے اراضی کو لیز پر دینے کے فیصلہ کو مسترد کر دیا

حکومت کو16 اپریل تک ڈیڈلائن دے دی

پیر 2 اپریل 2018 21:11

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء)دیرلوئیر کے تمام سیاسی جماعتوں نے دریائے پنجکوڑہ کے کنارے اراضی کو لیز پر دینے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کو16 اپریل تک ڈیڈلائن دی ہے بصورت دیگر بھرپوراحتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں خال میں تمام سیاسی جماعتوں کا ایک مشترکہ اجلاس جماعت اسلامی کے رہنماء وسابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک بہرام خان زیرصدرات میںمنعقد ہوا جسمیں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان ، ملک بہرام خان، اخونزادہ سکندر حضرت ، تحصیل ناظم خا ل اخونزادہ یوسف عادل ملک محمد وزیر ،حاجی داودسید،اخونزادہ سکند رالرحمن ،ملک سلطان باچہ ودیگر نے کہا کہ دریائے پنجکوڑہ اور اس کے دونوں کناروں کے اراضی کولیز پر دینے کی صوبائی حکومت اور محکمہ معدنیات کے فیصلہ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور کسی بھی ٹھیکدار نے دریائے پنجکورہ اور اس کے کناروں کی اراضی لیز پر لینے کی کوشش کی تو اگر کوئی ناخوش گوارواقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری متعلقہ ٹھیکدار پر عائد ہوگی کیونکہ علاقے کے عوام کسی بھی صورت اپنی اراضیات لیز پر دینے کیلئے تیار نہیں انہوں نے کہا کہ 2010کے سیلاب یہاں کے عوام اربوں روپے کے باغات املاک اورقابل کاشت اراضیات دریائے برد ہوگئی تھی اور علاقے کے عوام کا وسیع پیمانے نقصان ہوگیاتھااور حکومت نے تاحال مزکورہ قابل کاشت اراضیات کی بحالی نہیں کی اور نہ مزکورہ اراضیات دریائے برد ہونے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جسکی وجہ مزکورہ قابل کاشت اراضیات دریائے پنجکورہ کے پانی میں ڈوب گئے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت کو خبردار کیا کہ سولہ آپریل تک اپنا فیصلہ واپس لے بصورت دیگر سولہ آپریل تیمرگرہ ریسٹ پاوس میں اجلاس کے بعد پورے صوبے میں احتجاجی تحریک شروع کی جائیں گی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں