دیرلویرکے سرکاری سکولوںمیں سالانہ داخلہ مہم کا آغاز

ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کا ہدف مقرر

منگل 10 اپریل 2018 21:27

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء)دیرلویرکے سرکاری سکولوںمیں سالانہ داخلہ مہم کا آغاز ہوگیا ،84ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کا ہدف مقررڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس بلامبٹ میں اس حوالے سے ایک پرو قار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے بچوں نے ملی نغمیں ،ٹیلبوز اور تقار یر پیش کرکے حاضرین سے دا د حاصل کی ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم اور تحصیل ناظم تیمرگرہ ریاض محمد ایڈوکیٹ نے بچوں کو رجسٹرڈ کرواکر سکولوں میں داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی ای او حاٖفظ ابراہیم ،تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ ،مولانا محمد نبی شاہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمد ریاض نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی سے شر ح خواندگی میں اضا فہ ہو گیا ہے ،حافظ ابراہیم نے واضح کیا نئے تعلیمی سال میں سکولوں سے باہر 84ہزار پانچ سے دس سال کے درمیان بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کا ہد ف مقرر کیا گیاہے ،انہوں نے کہا کہ 20کروڑ روپے کی لاگت سے اسکولوں میں فرنیچر فراہمی کاکام جاری جبکہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر سرکاری تعلیمی اداروں کے 2لاکھ 23ہزار طلبہ کو مفت درسی کتب فراہم کی جارہی ہیں ،4400نئے اساتذہ بھرتی اور انہیں ریگولر کرنے سے اساتذہ کی کمی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر ہو ا ہے ،انہوں نے کہا کہ معاشر ے کے تمام طبقات سکول دا خلہ مہم کو ہر لحاظ سے کا میاب بنانے میں اپناکردار اداکریں ،بعدازاں تقریب میں شاندار کا رکر دگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں سکول بیگز ،کتابیں ،شیلڈز اور دیگر انعامات تقسیم کے گئے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں