طورمنگ خال کی پسماندگی کے ذمہ دار یہاں کے منتخب ممبران ہیں ، پیپلز پارٹی برسر اقتدار میں آکر محرومیاں ختم کر دے گی، زمین خان

جمعرات 28 جون 2018 20:07

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی و حلقہ پی کے 13سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار بارئے صوبائی اسمبلی محمد زمین خان نے کہا ہے کہ طورمنگ خال کی پسماندگی کے ذمہ دار یہاں سے منتخب ممبران ہے ، انشاء اللہ منتخب ہو کر طورمنگ ٹو کے سٹرکیں اور گلی کوچے پختہ ہونے اور ہر گھر کو پانی و بجلی اور سوئی گیس فراہم کروں گا، اپنے تقدیر بدلنے کیلئے اس دفعہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل طورمنگ 2کے علاقہ مسلم اباد علیمست اور کھنڈاونو میں بڑئے بڑئے شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ائے این پی کے جنرل کو نسلر انور فراز، پی ٹی ائی کے جنرل کونسلر سلیم خان ، نصر اللہ خان ، سلیم اللہ خان ، انور خان ، بشیر خان ، سجاد حسین ودیگر اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی کے 13سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار محمد زمین خان ، ظہور ذادہ ، ملک طفیل عالم ، طالع مند سید ، عزیز الرحمان ، میر مرتظی بھٹو نے کہاکہ 25جولائی کو تیر کی کامیابی کا دن ہیں اور انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ خیبر پختونخواہ سمیت پورئے ملک میں بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر حکومتیں بنائی گی، مقررین نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب اور عام لوگوں کی فلاح و بہود کیلئے اقدامات اٹھا ئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کو غریب عوام کا جماعت کہا جاتا ہیں ، انہوں نے کہاکہ سابقہ ادوار میں دیر لوئر کو ہمیشہ پسماندہ رکھا گیا ہے اور اس دفعہ پیپلز پارٹی برسر اقتدار میں اکر یہاں کی تمام محرومیاں ختم کر دئے گے، مقررین نے جیالوں اور کارکنوں کو زور دیاکہ اپنی اندر اتحاد و اتفاق پیدا کر کے انے والے الیکشن کیلئے بھر پور انداز میں الیکشن مہم چلایا جائے اور بھٹو اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے ، تقریب کے اخر میں پارٹی میں شامل ہونے والے کو پارٹی ٹوپیاں پہنائی گئی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں