لوئر دیر: دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہر ستیں جاری

ضلع میں دو قومی نشستوں پر 16جبکہ پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کل45امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا

ہفتہ 30 جون 2018 18:58

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2018ء) الیکشن کمیشن ضلع دیر لوئیر نے ضلع کے دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہر ستیں جاری کر دئیے ضلع دیر لوئیر کے دو قومی نشستوں پر 16جبکہ پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کل45امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا جماعت اسلامی کے مرکزی آمیر سینیٹر سراج الحق این اے 7جبکہ اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر احمد حسن خان این اے 6سے الیکشن لڑے گے تمام حلقوں پر کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے تفصیلات کے مطابق 25جولائی کو ہونے والے انتخابات کیلئے ضلع دیر لوئیر کے دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کی حتمی فہر ستیں جاری کر دئے گئے حلقہ این اے 6دیر ون میں کل 8امیدوار سامنے آگئے جس میں پی پی پی کے احمد حسن خان،ایم ایم اے کے مولانا اسد اللہ،اے این پی کے زاہد خان ،پی ٹی ائی کے محبوب شاہ ،پی ایم ایل ن کے جاوید اختر ،احسان اللہ تحریک لبیک پاکستان،امجد علی اللہ اکبر تحریک،اور حبیب اللہ آل پاکستان مسلم لیگ میدان میں رہ گئے جبکہ این اے 7 دیر ٹو میں بھی اٹھ امیدوار میدان میں رہ گئے جس میں ایم ایم اے کے سراج الحق،پی پی پی کے سید شاہد جان،مسلم لیگ ن سے ثوبیہ شاہد،اے این پی کے نظیر خان،ال پاکستان کے عبد الغفار خان ،پی ٹی ائی کے محمد بشیر خان ،اللہ اکبر تحریک کے محمد خالد اور آزاد امیدوار مبارک جان عرف خان شرین کے مابین مقابلہ ہوگا تاہم اصل مقابلہ سراج الحق اور پی ٹی ائی کے محمد بشیر خان کے مابین مقابلہ ہوگا پی کے 13کل 7امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا ایم ایم اے کے شاد نواز خان،اے این پی کے ملک محمد زیب خان،پی پی پی کے محمد زمین ،مسلم لیگ ن کے اظہر تقویم ،پی ٹی ائی کے محمد اعظم خان،اور شاہ سعود اور ہدایت اللہ آزاد حیثیت سے امیدوار ہونگے پی کے 14میں کل گیارہ امیداور رہ گئے جس میں پی پی پی کے بخت بیدار خان،جمیل احمد آزاد،حسین شاہ اے این پی ،حیدر علی آزاد ،زاکر اللہ خان ایم ایم اے،سید غنی مسلم لیگ ن ،ضیاء الدین تحریک اللہ اکبر ،عبید اللہ انور پاکستان راہ حق پارٹی،محمد ابراہیم تحریک لیبک پاکستان،میاں سید نبی بخش قومی وطن پارٹی اور ہمایون خان پی ٹی ائی کے مابین مقابلہ ہوگا پی کے 15 کل 11امیدوار میدان میں رہ گئے مظفر سید ایم ایم اے،خالد محمود آزاد،سجاد احمد اے این پی ،سمیراآزاد،سید عنایت الرحمن مسلم لیگ ن ،شاہ خضر پاکستان مسلم لیگ زیڈ،شفیع اللہ پی ٹی ائی،عبد الروف آزاد،محبت سید ال پاکستان مسلم ،محمود زیب خان پی پی پی اور آزاد نور محمد کے درمیان مقابلہ ہوگا پی کے 16میں 7امیدوار سامنے آگئے اعزاز الملک افکاری ایم ایم اے،بہادر خان اے این پی ،سر بلند خان پی ٹی ائی،ضیاء الحق پاکستان راہ حق پارٹی،عبد الرحمان مسلم لیگ ن ،محمد اقبال پی پی پی اور آزاد محمد حذ یفہ کے مابین مقابلہ ہوگا اسی طرح پی کے 17 میں کل9امیدوار سامنے آگئے جس میں سعید گل ایم ایم اے،سید افتخار شاہ آزاد،شفیع الرحمن آل پاکستان مسلم لیگ ،شوکت علی مسلم لیگ ن ،عزیز الحق آزاد،لیاقت علی خان پی ٹی ائی ،مبارک جان عرف خان شرین ،محمد مظفر خان آزاد اور نعیم جان اے این پی کے مابین مقابلہ ہوگا ضلع لوئیر دیر کے دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے ضلع دیر لوئیر سے کئی اہم سیاسی شخصیات سینیٹر سراج الحق،زاہد خان ،احمد حسن خان اور سابق صوبائی وزراء مظفر سید ایڈوکیٹ اور محمود زیب خان میدان میں ہے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں