تیمرگرہ،جماعت اسلامی ایک اصولی جماعت ہے اور ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے جمہوری طریقے سے جدوجہد کر رہی ہے ،صاحبزادہ محمد یعقوب خان

منگل 3 جولائی 2018 20:55

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2018ء) سابق ممبر قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی ضلع دیر پائین کے سیاسی امور کے نگران صاحبزادہ محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک اصولی جماعت ہے اور ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے جمہوری طریقے سے جدوجہد کر رہی ہے عوام 25جولائی کو پاک دامن اور دیانت دار وں کو ووٹ دے کر ان کو کامیاب کرائے ان خیالات کا انھوں نے تحصیل لعل قلعہ ،حاجی اباد ،درمال پائین اور ہنڈاک میں عوامی اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس مو قع پر مختلف سیاسی پارٹیوں سے سینکڑوں خاندان مستعفی ہوکر ایم ایم اے میں شمولیت کا اعلان کیا سابق ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان نے کہاکہ یہ فخر کی بات ہے کہ ایم ایم اے نے ایماندار اور دیانت داروں افراد کو ٹکٹ دے میدان میں اتار دئے ہیں انشاء اللہ کامیابی ایم ایم اے ہی کی ہوگی کیونکہ ایم ایم اے کے میدوار پاناما لیکس اور نہ ہی نیب زدہ ہے صالح قیادت ہے انھوں نے کہاکہ الیکشن میں ضلع دیر بالا اور لوئیر دیر کے ساتھ ساتھ ملاکنڈ ڈویژن میں ایم ایم اے کے امیدوار ہی کامیاب ہونگے انھوں نے کہاکہ گذشتہ دور میں جماعت اسلامی نے یہاں ریکارڈ تر قیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے انھوں نے کہاکہ انشاء اللہ عوام کی طاقت سے صوبہ میں ایم ایم اے کی حکومت ہوگی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں