پرویز مشرف نے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے ملکی معیشت میں اضافہ کیا، حبیب اللہ

منگل 24 جولائی 2018 21:10

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2018ء) حلقہ این اے 6سے آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار حبیب اللہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے ملکی معیشت میں اضافہ کیا، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ان کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں گے۔وہمنگل کوکارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جب پرویز مشرف نے ملک کا اقتدار سنبھالا تو ملک معاشی طورپر مکمل تباہ تھا اورامن وامان کی صورتحال خراب تھی تاہم انھوں نے ملک کی بگڑتی ہوئی حالات کوسنبھالتے ہوئے ملک کو اپنے پاوئں پر کھڑا کیا۔

انہوںنے کہاکہ ا نھوں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے میگا پر اجیکٹس کا آغاز کرکے لواری ٹنل کی تعمیر کرنے سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دیا ،پرویز مشرف نے اپنے دور اقتدار میں باہر کے ممالک سے خارجی تعلقات بحال کرکے ملک کی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا اور ڈالر کو کنڑول کیاجبکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے اظہار رائے کی مکمل ازادی فراہم کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ اف شور کمپنی میں ان کا نام نہیں اور احتساب کیلئے ملکی سطح پر ادارہ قائم کیا ،سابق نواز حکومت نے عوام کو صرف دھوکہ دیا اور ملک میں کوئی میگا پرا جیکٹ نہیں دیا جبکہ مہنگائی میں کئی گناہ اضافہ کرکے عوام کو خود کشی پر مجبور کیا ۔انھوں نے کہا کہ عوام دھوکہ دہی والوں کو ووٹ کے زریعے مسترد کریں گے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں