تیمرگرہ،متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام وادی تالاش میں انتخابی نتائج میں مبینہ د ھاندلی کے خلا ف مظاہر ہ

جمعہ 27 جولائی 2018 19:26

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام وادی تالاش میں انتخابی نتائج میں مبینہ د ھاندلی کے خلا ف مظاہر ہ کیا گیا ،مظاہر ہ کی قیا دت جے یو آئی دیرلویر کے امیر مولانا زاہد خان نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین تالاش بازار سے مین جی ٹی روڈ پر نعرہ بازی کرتے ہو ئے کلپانی بازار جلوس کے شکل میں پہنچے جہاں خطاب کر تے ہو ئے مجلس عمل پی کے 15سے امیدوار مظفرسید ایڈوکیٹ ،مولانا زاہد خان ،مولانا اسد اللہ ،مفتی خالد محمود ،اور قا ضی عیاث الدین نے کہا کہ ایک ساز ش کے تحت صو بہ بھر خصوصا دیرلوئیر میں تاریخ کی بد ترین دھاندلی کی گئی ،پولنگ ایجنٹس کو باہر رکھ کر رات گئے جیتے ہو ئے اُ میدواروں کو ہروایا گیا ،مظاہرین نے کہا کہ نادید ہ قوتیں مذہبی جماعتوں کو اسمبلیوں سے باہر کرنا چا ہتی تھی ،کسی بھی صورت پہلے سے تیار شدہ نتا یج قبول نہیں ،عام انتخابات کو فوری طور پر کالعد م قرار دیکر شفاف انتخابات کروائے جا ئے ،بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں