تیمرگرہ، پیپلزپارٹی دیرلوئر نے عام انتخابات 2018 ء کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے مذکورہ الیکشن کو سلیکشن قرار دیا

پا کستان پیپلزپارٹی کا مقابلہ متحدہ مجلس عمل کے ساتھ تھا اور ہم نے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں سے زیادہ ووٹ لیا ہے لیکن تیسری طاقت نے راتوں رات الیکشن نتائج کو تبدیل کرکے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال دیا،ضلعی صدر نوابزادہ محمود زیب خان

پیر 13 اگست 2018 22:14

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی دیرلوئر نے عام انتخابات 2018 ء کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے مذکورہ الیکشن کو سلیکشن قرار دیا اورآئندہ لائحہ عمل کیلئے پارٹی قائدین کے فیصلہ کا انتظار کیا جائے گا اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی دیرلوئر کے ضلعی کابینہ تحصیل صدوراورسابق امیدواروں وقومی وصوبائی اسمبلی کا ایک اجلاس زیر صدرات ضلعی صدر نوابزادہ محمود زیب خان منعقدہو ااجلاس میں حالیہ انتخابات کے نتائج کے حوالے تفصیلی بحث مباحثہ کی گئی اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل پر غور وفکر کیا گیا اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر نوابزادہ محمود زیب خان جنرل سیکرٹری اشفاق باچہ سابق صوبائی وزیر بخت بیدار خا ن سابق ممبرصوبائی اسمبلی محمد زمین خان ،خورشیدعلی خان ، قیصر علی خان ، تلاوت گل ،عالمزیب خان، اسرار ودیگر نے کہا کہ عام انتخابات 2018میں ملک کے دیگر حصوں کی طر ح دیرلوئر میں بھی بدترین دھاندلی کی گئی ہے اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی جیت ہار میں تبدیل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا مقابلہ متحدہ مجلس عمل کے ساتھ تھا اور ہم نے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں سے زیادہ ووٹ لیا ہے لیکن تیسری طاقت نے راتوں رات الیکشن نتائج کو تبدیل کرکے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال دیا ہے جسکی وجہ ہم الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیںاور یہ الیکشن نہیں سلیکشن تھا انہوں نے کہا کہ الیکشن کے روزہمارے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی سے باہر نکالا گیا اور فارم 45پر نتیجہ نہیں دیا گیا انہوں نے کہا کہ ہم دیرلوئر کے عوام مشکور ہے جنہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو تاریخی ووٹ دیکران پراعتماد کا اظہار کیا انہوں نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کم وولیٹج اور بجلی وٹیلی فون بلوں میںٹیکس نفاذ پر سخت تشویش کااظہار کیا اور کہا کہ ملاکنڈ ٹیکس فری زون ہے اور ہم کسی بھی قسم ٹیکس دینے کیلئے تیار نہیں انہوں نے پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین پر بھرپوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔

۔۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں