تیمرگرہ،یوم آزادی پرپیپلزپارٹی کے زیر اہتمام آتش بازی کا مظاہرہ

منعقدہ تقریب میں ملی نغمیں ،ترانے پیش ،ہزاروں نوجوانوں کا ملک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم

بدھ 15 اگست 2018 22:32

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) تیمرگرہ میں یوم آزادی کے مناسبت سے پی پی پی کے زیر اہتمام آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ، منعقدہ تقریب میں ملی نغمیں ،ترانے پیش ،ہزاروں نوجوانوں کا ملک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام گور نمنٹ سینیٹی ماڈل ہائی سکول تیمرگرہ میں یوم آزادی کے مناسبت سے تقریب میں گردونواح سے ہزاروں نو جوانوں نے شرکت کی ،آزادی نائٹ کے ارگنایزر اور پی پی پی دیر لو یر کے انفارمیشن سیکرٹری عالم زیب ایڈوکیٹ ،ضلعی صدر محمود زیب خان او ر دیگر مقررین نے اس موقع پر شرکایء سے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ علا قہ کے ترقی وخوشحالی کے لئے پی پی نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے ،درجنوں کالجز،سکول ،رابطہ سڑکوں کے علاوہ تیمرگرہ کو ایک ماڈل سٹی بنانے کے لئے میگا پراجیکٹس پر کام شروع کیا ،مقررین نے واضح کیا کہ مظبوط ریاست کے لے باباے قوم قاید اعظم محمد علی جناح کے افکار و نظریات ایمان ،اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہو نا ہو گا ،وطن کی خاطر بھٹو خاندان کی قربانیاں لازاول ہے ،اسلامی سربراہی کانفرنس ،متفقہ آئین ،قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت اور ملک کو ا یٹمی قوت کا تحفہ پی پی پی کے کارنامے ہیں ،اس موقع پر ملی نغمیں ،ترانوں کے سا تھ سا تھ تاریخ پاکستان کے واقعات کی عکاسی پرمبنی ٹیبلوز پیش جبکہ علاقائی موسیقی کے دھنوں کے سا تھ سا تھ مقامی گلوروں کی پر فامنس پر نوجوانوں نے علاقائی رقص پیش کیا ،تقریب کے اختتام پررات گئے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے لوگ خوب لطف اندوز ہو ئے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں