پولیس سرکل تیمرگرہ اور پولیس سرکل ادیزئی کا ماہانہ جائزہ اجلاس

متعلقہ پولیس سٹیشنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ‘ اشتہاری مجرموں کے خلاف مہم میں تیزی لانے پر اتفاق

منگل 11 ستمبر 2018 20:22

تیمرگرہ ۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) پولیس سرکل تیمرگرہ اور پولیس سرکل ادیزئی کے ماہانہ جائزہ اجلاس میں سرکلز کے مختلف پولیس سٹیشنز کی ماہ اگست کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے ‘یہ اجلاس تیمر گرہ کانفرنس ہال میں ڈی پی او لوئر دیر عارف شہباز وزیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تیمر گرہ ‘ چکدرہ ‘ اوچ ‘ تالاش اسبنڑ ‘خال ، بلامبٹ کے پولیس سٹیشنز کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی ‘ اجلاس میں تمام پویس سٹیشنز کی کارکر دگی کا مفصل جائزہ لیا گیا اور قتل ‘اقدام قتل سمیت مختلف جرائم کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ ڈی پی او نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تیمرگرہ اور ایس ایچ او تالاش کوشاباش دی جبکہ خراب کارکردگی پر ایس ایچ او اسبنڑ کی سرزنش کی گئی ‘ ڈی پی او نے اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے مہم کو مزید تیز کرنے پر بھی زوردیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں