لوئردیر، سوئی گیس پائپ لائن کے کمپریسرپھٹنے سے تین مزدورزخمی

بدھ 12 ستمبر 2018 17:27

لوئردیر۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) اوچ میں سوئی گیس پائپ لائن کے کمپریسرپھٹنے تین مزدورزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اوچ میں سوئی گیس پائپ لائن میں مزدورکام میں مصروف تھے کہ اسی اثناء لائن کے کمپریسرپھٹ گیاجس کے نتیجے میں کام کرنے والے خان زمین ولدمعین خان سکنہ نوشہرہ،طاہرخان ولدگل محمداوررحمان زرین ولد امیراللہ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کوفوری طورپرطبی امدادکیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاجہاں پران کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں