حکومت پسماندہ علاقوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے،صاحبزادہ صبغت اللہ

جمعرات 13 ستمبر 2018 12:26

حکومت پسماندہ علاقوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے،صاحبزادہ صبغت اللہ
لوئردیر۔13 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2018ء) دیر بالا سے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ صبغت اللہ نے کہا ہے کہ دیر بالا میں ترقی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے ،تحریک انصاف حکومت پسماندہ علاقوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے، پانچ سالوں میں عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں گے ،پی کے گیارہ کے تمام ادھورے منصوبے مکمل کرنے اور سڑکوں پر تعمیراتی کام کا آغاز اولین ترجیح ہے ۔

وہ گزشتہ روز نہاگ درہ صندل میں السادات ہسپتال کے افتتاحی تقریب کے موقع پر عمائدین علاقہ سے خطاب کررہے تھے ۔ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ دیر بالا کے عوام نے جس مقصد کیلئے ووٹ دیکر کامیاب کرایا ہے وہ ہر حال میں پورا ہوگا ،بجلی سے محروم علاقوں کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں اور کوئی گاوں ایسا نہیں رہے گا جہاں بجلی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں عملی تبدیلی کے لئے منتخب کیا ہے اور قومی ایشوز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،ماضی میں ووٹ لینے والوں نے کرسی تک رسائی حاصل کی اور مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے علاقہ مجموعی طور پر ترقی سے محروم رہا ،ضلع بھر میں بہت جلد تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے جس کیلئے حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دیر بالا کے پسماندگی کو دور کرنے کے لئے مرکزی و صوبائی سطح پر بھر پور آواز اٹھائیں گے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں