تیمرگرہ ، غیرقانونی پریکٹس کرنے والے حکماء اور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز پر پابندی عائد

پیر 24 ستمبر 2018 23:26

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت علی نے ضلع بھر کے اسپتالوں میں غیرقانونی پریکٹس کرنے والے حکماء اور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز پر پابندی عائد کر دی ،جاری کردہ اعلا میہ کے مطابق دیرلویر کے مختلف اسپتالوں میں عرصہ دراز سے ہومیوپیتھک اور شعبہ حکمت سے وابستہ افراد پر یکٹس کررہے تھے ،جو کہ محکمہ صحت کے ضوابط کے خلا ف ہے ،اعلامیہ کے مطابق تمام حکماء اور ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کو اوپی ڈیز خالی کرنے متعلقہ کمرے اسپتال انتظامیہ کے حوالے کر نے کی ہدایت کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں