تیمرگرہ: محکمہ تعلیم لوئیر دیر میں تعینات گریڈ سترہ کے بجٹ اکاونٹس افیسر حنیف الرحمن 39سالہ ملازمت کے بعد سبکدوش

ہفتہ 3 نومبر 2018 21:38

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) محکمہ تعلیم زنانہ لوئیر دیر میں تعینات گریڈ سترہ کے بجٹ اینڈ اکاونٹس افیسر حنیف الرحمن 39سالہ ملازمت کے بعد سبکدوش ہوگئے اس حوالے سے ڈی ای او افس میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی ای او ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم ایس ڈی ای اوز ،اے ڈی اوز اپیکا کے صوبائی صدر شاعر تاجک اپیکا کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد سلیم کے علاوہ محکمہ تعلیم کے کلرکس برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈی ای او لوئیر دیر ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم اپیکا کے صوبائی صدر محمد شاعر تاجک اور ضلعی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے سبکدوش ہونے افیسر حنیف الرحمن کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ موصوف نے ہمیشہ اپنی فرائض منصبی کو اولین ترجیح دی اور محکمہ تعلیم میں ان کی 39سالہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا تقریب کے اختتام پر سبکدوش ہونے والے بجٹ اینڈ اکاونٹس افیسر حنیف الرحمن کو ہارز اور پہنائی گئے اوران کو جلوس کی شکل میں گھر پہنچایا گیا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں