جماعت اسلامی ضلع دیر پائین کی مولانا سمیع الحق پر حملے کی شدید مذمت ، قومی سانحہ قرار دیدیا

ہفتہ 3 نومبر 2018 21:38

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) جماعت اسلامی ضلع دیر پائین کے رہنماء اور سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان نے جے یوائی س کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے ملزمان کو جلد بے نقاب کرنے کا مطالبہ کر دیا اپنے ایک بیان میں انھوں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ اور ممتاز عالم دین مولا نا سمیع الحق کی بہیمانہ قتل کو کھلی دہشت گردی قرار دیا اور کہاکہ ملک دشمن عناصر نے ایک عالمی مذہبی لیڈر کو بے دردی سے قتل کرکے حکومتی رٹ چیلنچ کیا ہے انھوں نے کہاکہ ملک ایک عظیم مذہبی لیڈر سے محروم ہوگیا ہے اور ملک کو ان کی شہادت سے ملکی استحکام کو شدید نقصان پہنچا ہے سابق ایم این اے صاحبزادہ محمد یعقوب خان نے مولانا سمیع الحق کی قتل کو قومی سانحہ قرار دیدیا اور کہاکہ انھوں کی بدولت سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ افغانستان میں امن وامان قائم رہا اسلام کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یادر کھا جائیگا انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مولانا سمیع الحق کی بے دردی سے قتل کی مکمل تحقیقات کرانے سمیت ملزمان کو جلد ازجلد کو بے نقاب کیا جائے انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پر امن رہے اور ملکی املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کیا جائی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں