دیر لیویز فورس کے اہلکاروں نے ٹمبر مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کردیا

پیر 12 نومبر 2018 23:54

دیربالا۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء)ڈپٹی کمشنر دیر بالا محمد عرفان محسودکی خصوصی ہدایت پر دیر لیویز فورس کے اہلکاروں نے ٹمبر مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کررکھا ہے اور غیر قانونی جنگلات کے کٹائی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز تحصیل براول کے صوبیدار رضا اللہ خان کے قیادت میںلیویز فورس کے جوانوں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی سلیپران سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سلیپران سے بھر ے ہوئے ڈاٹسن کو قبضہ میں لے کر سمگلر کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں