ڈپٹی کمشنر دیر لویر شوکت علی یوسف ز ئی نے لیویز شہداء کے ورثاء میں ایک کروڑ کے چیکس تقسیم کردئیے

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:25

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر دیر لویر شوکت علی یوسف ز ئی نے لیویز شہداء کے ورثاء میں ایک کروڑ روپے کے چیکس تقسیم کردئیے ،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر افس بلا مبٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 2009سے لیکر 2013کے درمیان مختلف واقعات میں شہید ہو نے والے دیرلیویز کے 5شہداء محمد یعقوب ،انیس محمد ،معتبر جان ،محمد شاہد اور محمد زمین کے ورثاء میں پلاٹس کی مد میں20،20 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے ،مذکورہ خاندانوں کو شہدا ء پیکج کے تحت امدادی رقو م کے چیکس صوبائی حکومت کے جانب سے پہلے فراہم کے جاچکے ہیں ،اس موقع پر شہدا ء کے ورثاء سے گفتگو کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر /کمانڈ نٹ دیرلیویز شوکت علی یوسف ز ئی نے کہا کہ ملاکند ڈویژن میں پا ئیدار امن کے قیام ،دہشت گردی کے خاتمہ میں لیویز فورس کے کردار پر سب کو فخر ہے ،انہوں نے کہا کہ امن کا قیام لیویز اور دیگر قانون نا فذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قر بانیوں کے بدولت ممکن ہوا ،ڈی سی شوکت علی یوسف زئی نے واضح کیا کہ مذکورہ 5 لیویز شہداء کے ورثاء کو پہلے ہی فورس میں بھر تی کرایا جاچکا ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے مالی امدادی پیکج بھی دیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

حالیہ تقسیم ہونے والے رقوم پلاٹس کی مد میں ہے ،شہدا ء ورثاء کے ہر ممکن مدد کا سلسلہ مستقبل میں جاری رہیگا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں