لوئردیر،امن کی بحالی کیلئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں نے بھی بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ڈی پی او عارف شہباز وزیر

منگل 18 دسمبر 2018 17:23

لوئردیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) دسمبر پولیس لائن تیمرگرہ کے جامع مسجد کے خودکش دھماکہ کے 9ویں برسی کے سلسلے میں جائے دھماکہ پولیس لائن مین گیٹ کے سامنے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او عارف شھباز وزیر،ڈسٹرکٹ ناظم حاجی محمدرسول خان،تحصیل ناظمین عمران الدین، محمد ریاض، عالم زیب ایڈوکیٹ، پیر امتیاز،اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جھان بہادر ایڈوکیٹ بشمول بلدیاتی نمائندگان وسول سوسائٹی کے افراد موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لوئیردیر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی جبکہ تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امن کی بحالی کیلئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں نے بھی بے پناں قربانیاں دی ہیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں