سکول بچوں کو محکمہ پولیس کا بہتر امیج بتانے کیلئے منفرد پروگرام ( پولیس ماما) کا انعقاد

جمعرات 17 جنوری 2019 14:49

لوئردیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سکول بچوں میں محکمہ پولیس کی بہتر امیج بنانے اور منفی خیالات ختم کرنے کی غرض لوئردیر پولیس کی شروع کردہ منفرد پروگرام پولیس ماما اور ٹریفک قوانین سے اگاہی کیلئے قائم ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے رباط پبلگ سکول رباط کا وزٹ کیا ، اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے سکول طلباء کو ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے ٹریفک رولز سے آگاہی دی اور ٹریفک اشاروں سے روشناس کیا اور محفوظ سفر کیلئے مفید ہدایات دئے گئے، اس موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے اگاہی پیملیٹ طلباء میں تقسیم کئے گے، لوئردیر پولیس کی پروگرام پولیس ماما کی ٹیم نے سکول کے پرائمری لیول بچوں کو کارٹون چارٹ کے مدد سے محکمہ پولیس کی اہمیت ، پولیس جوانوں کی ڈیوٹی و فرایض ، منشیات کی نقصانات ، ٹریفک قوانین سے اگاہ کیا، پولیس ماما کی ٹیم نے طلباء کو کہا کہ پولیس نہ صرف اپکی مددگار ہے بلکہ ہمہ وقت اپکی حفاظت و تحفظ کیلئے کوشاں ہوتا ہیں ، پولیس مین سے ڈرنے کے بجائے اپنی مسلہ بلا ججک بتا دینا چاہیے ، اس موقع پر پولیس ماما ٹیم طلباء کے ساتھ گل مل گئے اور مختلف گیمز کے انعقاد کرکے طلباء کے دل جیت لئے گئے،اس موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے سکول کے طلباء میں تحائف اور انعامات تقسیم کئے گے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں