کوسٹر مالکان کا تیمرگرہ میں نئے بس سٹینڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 17 جنوری 2019 21:07

لوئر دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) کوسٹر مالکان کا تیمرگرہ میں نئے بس سٹینڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

کوسٹر مالکان نے اخباری نمائندوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 جنوری کو بمقام با ئی پاس روڈ تیمرگرہ میں ملک محمد زیب سکنہ طورمنگ نے ایک پرائیویٹ اڈہ کھولا ہی. جو قانونی طور پر ناجائز ہے قانون میں 5 کلومیٹر فاصلے پر دوسرا اڈہ تعمیر نہیں کیا جاسکتا.

یہ تو چند میٹر کے فاصلے پر ہی. لہٰذا اس اڈے نے سرکاری اڈے پر بہت اثر ڈالا ہی. یہ ظلم ہے اسی وجہ سے ہم نے پرامن احتجاج شروع کیا ہی. ہمارا حکومت وقت سے پرزور اپیل ہے کہ اسی اڈے کو بند کیا جائی. اگر حکومت نے اڈہ بند نہیں کیا تو 27 جنوری کو پھر احتجاج کرینگے جس میں فلائی ینگ کوچ اور دیگر ٹرانسپورٹ کو شامل کرکے روڈ بلاک کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں