کوالٹی ایجوکیشن کے کے بغیر ترقی ممکن نہیں،شوکت یوسف زئی

دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں جدید تعلیم کے ہتھیار سے مسلح ہونا ہوگا، ڈپٹی کمشنر لوئردیر

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:02

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر دیرلوئیر شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن کے کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں تعلیم کے ہتھیار سے مسلح ہونا ہوگا۔شرح خواندگی بڑھانے کیلئے طلباء اساتذہ اور والدین کے مابین بہترین روابط کا ہونا از حد ضروری ہے،طبقاتی نظام تعلیم اور رٹا سسٹم ہمارے نظام تعلیم کو کھوکھلا کر رہا ہے جس کے خاتمے کے لئے تمام طبقات کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی ایجوکیٹر سکول سنی کیمپس تیمرگرہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت علی ،ممبر صوبائی اسمبلی میاں جمشید کاکاخیل، ادارے کے پرنسپل امجد علی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر طلبا نے ٹیبلوز نعت تقاریراور ملی نغمے پیش کرکے حاضرین سے داد حاصل کی تقریب میں گزشتہ سال بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء اور طالبات میں ٹرافیاں شیلڈز اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر والدین اور اساتذہ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ڈپٹی کمشنر وکما نڈنٹ لیویز شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ تعلیم تمام تر ترقی اور خوشحالی کی کنجی ہے طبقاتی نظام تعلیم کے بدولت پاکستان کا معاشرہ کئی مسائل کا شکار ہے انہوں نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کا تعلیمی استعداد کار بڑھانے کیلئے انہیں ملک بھر کے تعلیمی دورے کروائیے، ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تعلیم سے رٹا سسٹم ختم کئے بغیر کوالٹی ایجوکیشن کا فروغ ممکن نہیں

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں