تیمرگرہ ،ٹی ایم اے تیمرگرہ نے بلڈنگ بائی لاز پر عمل درآمد تیزکرنے کا اُ صولی فیصلہ کرلیا

بدھ 13 فروری 2019 21:30

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) ٹی ایم اے تیمرگرہ نے بلڈنگ بائی لاز پر عمل درآمد تیزکرنے کا اُ صولی فیصلہ کرلیا ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جا ئیگی ،اس حوالے سے اہم اجلاس تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ہال تیمرگرہ میں زیر صدارت تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ منعقد ہوا جس میں تمام اسٹیک ہولڈر ڈسٹر کٹ ناظم حاجی محمد رسول خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ارشاد خان ، ٹی ایم او پرویز اختر ،ڈی ایس پی فخر عالم ،تیمرگرہ بازار کے صدر حاجی انوار الدین ،جنرل سیکر ٹری لایق زادہ ،ڈسٹر کٹ بار تیمرگرہ کے موجود ہ صدرسید کفایت یار بخاری ایڈوکیٹ ،سابق صدر جہان بہادر روغانی ایڈوکیٹ ، نائب نا ظم تیمرگرہ حاجی اسفندیار، سٹی ناظم عالم زیب ایڈوکیٹ ،،انجنیئر نور بادشاہ ،ڈاکٹر محمد عادل،تحصیل کونسلرز بشمول تمام ذمہ داران نے شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلڈنگ با ئی لاز لوکل گور نمنٹ ایکٹ 2013پرعمل درآمد سے پہلے لوگوں میں میں شعور اجاگر پید ا کر نے کے لئے خصوصی آگاہی مہم چلا ئی جا ئیگی ، ،کم فیس ادائیگی سے ماہر انجنیئرز اور ارکیٹیچکر کے زیر نگرانی عمارات کے جدید نقشے تیا ر کئے جا ینگے جس سے ایک جانب نئے تعمیر ہو نے والے عمارات میں کار پارکنگ سہولت ممکن ہوسکے گے بلکہ بائی لاز پر عمل درآمد سے تیمرگرہ میں ٹریفک جام ،نکاسی آب کے مسائل ختم آگ ،زلزلہ اور دوسرے وجو ہات کی بنا ء پر حواد ث سے بچنے میں مدد ملی گی ،مقررین نے اس موقع زور دیا کہ کہ بلڈ نگ بائی لاز پر عمل درآمد میں روکاوٹ ڈا لنے والوں کے خلا ف ایف آئی در ج اور اس حوالے سے قانون نافذ کر نیو الے اداروں لیویز اور پولیس فور س کی مدد حاصل کی جا ئیگی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں