ٴْتیمرگرہ ، قدرتی آفات کے دوران انجمن ہلال احمر کا کردار لایق تحسین ہے ،شوکت علی یوسف زئی

پیر 18 مارچ 2019 22:04

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ہلال آحمر دیرلویرشوکت علی یوسف زئی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات کے دوران انجمن ہلال احمر کا کردار لایق تحسین ہے ،تمام ادارے قدرتی آفات سے نمٹنے اور متاثرین کی امدا د میں مشترکہ کردار ادا کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجن ہلال احمر پاکستان ( دیر لوئیر ) کے جایزہ کارکردگی اجلاس سے خطاب میں کیا ،اس موقع پر سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سو سایٹی دیرلوئیر محمد اسلام نے ضلع بھر میں اب تک قدرتی آفات، عسکریت پسندی کے لہر کے دوران متاثرہ خاندانو ں کے امداد بشمول ابتدائی طبی امداد حوالے سے منعقدہ تربیتی ورکشاپس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد شاہ جمعیل خان ،ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر غلام نبی ،اے سی ثمرباغ محمد آیاز بشمول بیشتر سرکاری محکموں کے نمایند گان موجود تھے ،اس موقع پر چیئرمین انجمن ہلال آحمر /ڈپٹی کمشنر شوکت علی یوسف ز ئی نے اے سی تیمرگرہ محمد شاہ جمعیل کے سربراہی میں کوارڈینشن کمیٹی بنانے کی ہدایت جس میں تمام محکموں کے نمایند گان شامل ہونگے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سول ڈیفنس ،پی ڈی ایم اے اور پاکستان ریڈ کرینسٹ سوسایٹی کے مابین روابط کو مزید بہتر بنانے کے سا تھ سا تھ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو مشترکہ طور کامیاب بنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل برو ئے کار لا ئے جاینگے ،آخر میں سیکرٹری پی آر سی ایس محمد اسلام نے ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ہلال احمر شوکت علی یوسف زئی کو اعزازی شیلڈ پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں