تیمرگر،پاکستان سپر لیگ کے فاینل میچ میں اصل جیت پاکستان کی ہو ئی ہے ،عالم زیب ایڈو کیٹ

پیر 18 مارچ 2019 22:04

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان سپر لیگ کے فاینل میچ میں اصل جیت پاکستان کی ہو ئی ہے ،حکومت سند ھ شاندار انتظامات پر مبارکباد کی مستحق ہے،عالم زیب ایڈو کیٹ ،اس حولے سے پی پی پی دیر لوئیرکے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا فاینل میچ دیر لویر کے ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ گوگوری چوک کے مقام پر بڑی سکرین پر دیکھا یا گیا جس سے ہزار وں شایقین محظوظ ہو ئے ،اس موقع پر ٹریفک کا متبادل روٹ جبکہ سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے، اس موقع پارٹی کے ضلعی انفارمشین سیکرٹری اور تیمرگرہ سٹی کے ناظم عالم زیب ایڈوکیٹ نے کہا کہ قیام امن کے بعد روشنیوں کے شہر کراچی میں کرکٹ کی رونقیں پھر سے لوٹ آئی جو کہ خوش آیند آمر ہے ،انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لئے ہزاروں سویلین بشمول پاک فو ج کے جوانوں نے قربانیاں دی ہے جس کو ہمیشہ یاد ر کھا جا ئیگا ،پشاور زلمی اور کو یٹہ گلیڈ یٹر میں کویٹہ کی ٹیم نے بہتر کار کر دگی کا مظاہر ہ کیا اور فاتح قرار پائی تاہم یہ کسی کی جیت یا ہار نہیں بلکہ اصل میں جیت پاکستان کی ہو ئی ہے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں