دیر بالا،محکمہ ایجو کیشن میں کسی قسم کی سیاسی انتقام اور تعصب نا قا بل برداشت ہو گی، ڈسٹر کٹ ایجو کیشن افیسر

منگل 19 مارچ 2019 23:13

دیربالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) ڈسٹر کٹ ایجو کیشن افیسر دیر بالا محمد طا ہر نے کہا ہے کہ دیر بالا کی تعلیمی پسما ندگی کے خا تمے اور تعلیمی شر ح میں اضا فے کیلئے کو الٹی ایجو کیشن اورمیرٹ کا قیام اور سیاست سے بالاتر ہوکر ایجوکیشن کو معیاری بنانا اولین ترجیح ہے کیونکہ معیاری تعلیم کے بغیر تر قی کا حصول نا ممکن ہے ۔

ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے ڈسٹر کٹ ایجو کیشن افیسر عہدے کی چارج سنھبا لنے کے بعد میدیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ڈسٹر کٹ ایجو کیشن افس میں پہلی بار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیا جارہا ہے جو پورے صوبے اور خصوصا ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے ساتھ براہ راست مانیٹرنگ سسٹم جڑ رہے ہیں تاکہ دفتری کاروائی اور کارکردگی کسی سے پو شیدہ نہ ہو ں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسا تذہ معماران قوم اور قابل احترام ہے اس لئے اساتذہ کو اپنے ذاتی مفاد پر قوم کی مفادات کو تر جیح دینا اسا تذہ کا شیوہ ہے۔طاہرخان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ تعلیم میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور تمام امور صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پرکیا جائیگا جو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجو کیشن میں کسی قسم کی سیاسی انتقام اور تعصب نا قا بل برداشت ہو گی ۔ دیر بالا معا شی لحا ظ سے پسماندہ علا قہ ہے سر کا ری سکو لو ں کی معیا ر مزید بہتر بنا نے کیلئے تمام اساتذہ کا تعاون حا صل کر ینگے۔تاکہ ضلع میں معیاری تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔اور ضلع دیربالا ایجوکیشن کے حوالے ایک مثالی ضلع بن کر شرح خواندگی میں اضافہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں