ًجے یوآئی تحصیل تیمرگرہ کے انتخابات مکمل ،مفتی محمد رحیم امیر، مفتی نظام اللہ کو جنرل سیکرٹری منتخب

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:14

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) جے یوآئی تحصیل تیمرگرہ کے انتخابات مکمل ،مفتی محمد رحیم امیر جبکہ مفتی نظام اللہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ،اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام تحصیل تیمرگرہ کے پارٹی انتخابات جامعہ معار ف العلوم الشرعیہ تیمرگرہ میں ضلعی ناظم انتخابات حاجی مظفرشاہ منعقد ہوئے ،جس میں جنرل کونسل کے 187ارکان نے حصہ لیا ،اجلاس میں متفقہ طورپر یونین کونسل نورہ خیل سے تعلق رکھنے والے مفتی محمد رحیم کو آیندہ چار سال کے لئے امیر جبکہ یوسی دوشخیل کے مفتی نظام اللہ کو کثرت رائے سے جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ،نومنتخب عہدیداران نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ جے یو آئی کو تحصیل تیمرگرہ کو موثر سیاسی جماعت بنانا ،آپس کے اختلا فات کا خاتمہ اور قاید جمعیت مولانافضل الر حمٰن کی قیادت میں ملک میں اسلامی نظام کا نظام اُ ن کی ترجیح اول ہے ،کابینہ کے باقی ارکان کا اعلان بعد میں کیا جائیگا انتخابی اجلاس سے جے یو آئی کے قایدین مولانا قاضی فضل اللہ ،مولانا گل رحیم ،قاری عزیزالدین اور ضلعی ناظم انتخابات حاجی مظفرشاہ نے بھی خطاب کیا

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں