محکمہ پولیس اپنی ملازمین کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں،ضلعی پولیس سربراہ دیر پائین

منگل 16 اپریل 2019 21:13

دیر پائین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) ضلعی پولیس سربراہ دیر پائین عارف شھباز وزیر نے کہا ہے کہ کوشش ،لگن اور محنت سے انسان کو وہ سب کچھ ملتا ہے جس کا وہ طلبگار ہوں،محکمہ پولیس اپنی ملازمین کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی دفتر میں انٹر ڈسٹرکٹ پولیس ملاکنڈ رینج سپورٹس گالا میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے فاتح کھلاڑئیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او عارف شھباز وزیر نے کرکٹ ٹورنامنٹ نے بہترین کارکردگی پر کرکٹ ٹیم کیلئے پندرہ ہزار روپے نقد انعام، یونفارم کٹس اور ہر کھلاڑی کو کلاس تھری سرٹفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرفخرعالم خان بھی موجود تھے۔ ڈی پی او لوئردیر عارف شھباز وزیر نے کہا کہ محکمہ پولیس کی ملازمت میں ہمیشہ اہلکاران ٹیشن اور ذہنی تکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں اسے میں۔ان اہلکاروں کیلئے سپورٹس کی سرگرمیاں ہونی چائیے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار پولیس ملازمین کیلئے ملاکنڈ رینج میں۔سپوڑس گالا کا۔انعقاد ہوا جوکہ ایک خوش ائند ہے اور انشاء اللہ اسی طرح کے مثبت سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رکھے گے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں