لوئر دیر میں موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے دو روزہ فیسٹیول شروع

جمعرات 18 اپریل 2019 14:50

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) لوئر دیر میں موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے دو روزہ فیسٹیول شروع ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ٹیکنیکل کالج خیمہ میں موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے دو روزہ جشن بہار سپرلید خوشحالوں کا آغاز ہوچکا ہے جس میں قابل ذکر ڈی سی لوء یر دیر شوکت علی یوسفزئی ،ڈسٹرکٹ ناظم محمد رسول خان ،دیر ٹاسک فورس کمانڈنٹ امیر شہزاد ،ایم پی اے ہمایوں خان، ڈی پی او لوئر دیر عارف شہباز وزیر ،کمشنر مالاکنڈ ڈویڑن، ناظمین، علاقے کے مشران کی کثیر تعداد شریک ہیں دو روزہ فیسٹیول میں آج سکول کے طلباء نے ملی نغمے، خاکے پیش کررہے ہیں جس کے بعد قابل ذکر اس حوالے سے تقاریر اور فیسٹیول میں لگے ہوئے دیر پائین کے مختلف محکموں کے لگائے گئے سٹالز اور مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا معائینہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں