ایلیٹ فورس لوئردیر کا موک ایکسرسائیز مشقوں کا سلسلہ جاری

جمعہ 19 اپریل 2019 16:05

لوئیر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے فوری نمٹے کی غرض ایلیٹ فورس لوئردیر کا موک ایکسرسائیز مشقوں کا سلسلہ جاری۔ ضلعی پولیس سربراہ دیر پائین عارف شھباز وزیر، ایس پی ایلیٹ فورس ملاکنڈ رینج امیر نواز خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ایلیٹ فورس لوئردیر حیدرزمان خان ،سی ٹی ڈی ضلعی انچارج انسپکٹر برکت خان کی نگرانی میں ایلیٹ فورس کے جوانوں نے زیر تعمیر کوٹو ہائیڈرو فاور پراجیکٹ میں موک ایکسرسائز مشقوں کے عملی نمونے پیش کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایلیٹ فورس کے جوانوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ اور حادثہ کے نتیجے میں کویک ریسپانس دیتے ہوئے جائے وقوعہ کو شرپسند عناصر سیکم سے کم جانی ومالی نقصان میں فوری کلیر کرنے،مغوی افراد کی فوری بازیابی،زخمیوں کو فسٹ ایڈ کیلئے ہسپتال منتقلی، سمیت شرپسندوں کی منتقلی کی عملی مشقیں کئے۔اس موقع پر ایلیٹ فورس کے جوانوں نے پرجوش نعرہ بازی بھی کی۔موک ایکسرسائز کے موقع پر پولیس جوانوں سے خطاب میں ڈی ایس پی حیدرزمان خان اور انسپکٹر برکت خان نے کہا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت پیشگی تیاری کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں