تیمرگرہ ، ایک منظم سازش کے تحت پولیو مہم کے منفی پر وپیگنڈہ کیا جارہا ہے،شوکت یوسفزئی

منگل 23 اپریل 2019 22:49

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر لو ئیر دیر شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ ایک منظم سازش کے تحت پولیو مہم کے منفی پر وپیگنڈہ کیا جارہا ہے ، عوا م بلا خوف جاری پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسٹر کٹ ناظم حاجی محمد رسول خان ،ڈی ایچ او لوئیر دیر ڈاکٹر شوکت علی، ڈی پی او عارف شہباز وزیر، اے ڈی سی محمد ارشاد اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے کے ہمراہ میڈ یا بریفنگ میں کیا جبکہ اس موقع پر اے ڈی او سعید الر حمن کے علاوہ محکمہ صحت کے ذمہ داران بھی موجود تھے قبل ازیں ڈی سی لوئیر شوکت علی ڈی پی او عارف شہباز اور ڈی ایچ او کے نمایندے نے پاک افغان کے سرحدی علاقہ شاہی کا دورہ کیا اور وہاں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، ڈی سی لوئیر دیر شوکت علی یوسفزئی نے کہاکہ گذشتہ روز اانسداد پولیو کے قومی مہم کے خلاف ملک دشمن عناصر نے منفی پر وپیگنڈہ کیا بعض نادیدہ قو توںکی خواہش ہے کہ پاکستان سے اس وائر س کا خا تمہ نہ لیکن یہاں کے عوام باخبر ہے اور اس منظم سازش کو کامیاب نہیں ہو ٰنے دیں گے انھوں نے کہاکہ مکمل تحقیق اور ماہرین کے مطابق پولیو ویکسین میں کوئی غیر مضر صحت چیز شامل نہیں بچوں میں خوف وہراس کی وجہ منفی پر وپیگنڈہ کو فوقیت ملی ڈی سی شوکت علی یوسفزئی نے کہاکہ ضلع دیر پائین میں جاری پولیو مہم میں تین لاکھ گیارہ بچوں کو پولیو قطرے کا جو ٹارگٹ ہے ان کو اسانی سے حاصل کریں گے انھون نے عوام سے اپیل کی کہ پولیو قطروں میں کوئی مضر صحت اشیاء شامل نہیں ہے اس لیے اپنے بچوں کو پولیو کے قطروں پلا کر ملک سے معذوری کا خاتمہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرئے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں