پاک فوج، سول انتظامیہ کی بے پناہ قربانیوں کی بدولت دیرپا امن قائم ہوچکا ہیں۔ کمانڈ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد آمیر

بدھ 24 اپریل 2019 17:40

لوئیر دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) دیر میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی بے پناہ قربانیوں کی بدولت دیرپا آمن قائم ہوچکا ہیں۔ان خیالات کااظہار کمانڈ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد آمیر نے شاہی میں منعقدہ گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جرگہ میںڈپٹی کمشنر شوکت علی یوسفزئی، اپریشنل کمانڈر دیر سکاوٹس 183وینگ،ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت،ڈی پی او عارف شہباز،ضلعی ایجوکیشن آفسر غلام نبی سمیت علاقائی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

علاقائی مشران نے دیر سکاوٹس کا شکریہ آدا کیا کہ انہوںنے شاہی عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے گرینڈ جرگہ کا نعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دیر سکاوٹس کو ہم اپنی فیملی سمجھتے ہیں مشران نے صحت اور تعلیم سے متعلق درپیش مسائل حل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شاہی سی ڈی کو بی ایچ یو میں اپگریڈ کرنے اور گورنمنٹ پرائمری سکول کو اپگریڈ کیا جائے تاکہ تاکہ شاہی عوام کا مسئلہ حل ہوجائے جس پر ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت نے سی ڈی کو بی ایچ یو پر اپگریڈ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہر ماہ ایک سپیشلسٹ شاہی میں ایک دن ڈیوٹی کرینگے تاکہ یہاں کے لوگوں کے مشکلات کمی آجائے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں