لله*کمشنر ملاکنڈ کی ہدایات پر دیر لوئر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے خلاف مہم زور وشور سے جاری ہے،ڈی سی

بدھ 15 مئی 2019 21:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2019ء) دیر لوئر میں ہر قسم کی ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے خلاف موثر کاروائی زوروشور سے جاری ہے ،تفصیلات کے مطابق کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض محسود کے ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر نے ضلع کے بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے سمیت شاہراہوں اور آبی گزرگاہوں کو صاف ستھرا و کشادہ اور رکاوٹوں سے پاک بنانے کے لئے عملی اقدامات کیں جارہے ہیں ،انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا کامیاب بنانے کے لئے تمام ٹی ایم اوز اور دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کیں ہے ،شوکت علی یوسفزئی نے مزید کہا کہ اس مہم کے دوران دیر لوئر کے تما م بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا جائیگااور ساتھ ہی غیر ضروری پوسٹر ، بینرز ،پینافلکس ، بل بورڈز اور فلکس اتاردیے جارہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں