چکدرہ میں سانام ڈیم کے متاثرین کا زمین کے معاوضوں کی ادائیگی کا مطالبہ

پیر 20 مئی 2019 15:28

دیر پائین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) علاقہ تھانہ چکدرہ میں سانام ڈیم کے متاثرین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے موجودہ حکومت زمینوں کا معاوضہ ادا کرے، پریس کانفرنس میں، میاں گل ،جان پرو یز، طفیل اور فضل وہاب وغیرہ شامل تھے اس موقع پر پر بالا مشران نے کہا کہ سابقہ ایم پی اے ڈاکٹر زاکراللہ نے آراضی کے بدلے اراضی دینے اور سابقہ ایم پی اے بخت بیدار نے مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ دے کر سانام ڈیم کی تعمیر کا وعدہ کیا تھاجبکہ موجودہ حکومت ان دونوں معاوضوں کے لیے تیار نہیں ہے لہذا ہماری مطالبات نہ ماننے کی صورت میں ہم ڈیم کی تعمیر کے لیے مخالفت پر مجبور ہو جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں