تیمرگرہ بازار ، ضلعی انتظا میہ کی جانب پولی تھین بیگز کیخلاف کارراوائی ،350کلوگرام پلاسٹک شاپنگ بیگز کوقبضہ میں لے لیا

پیر 17 جون 2019 22:01

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) تیمرگرہ بازار میں ضلعی انتظا میہ کی جانب پولی تھین بیگز کے خلاف کارراوائی ،350کلوگرام پلاسٹک شاپنگ بیگز کوقبضہ میں لے لیا گیا ،صو با ئی حکومت کی پالیسی کے مطابق ڈپٹی کمشنر دیرلویر شوکت علی یوسف ز ئی کی خصوصی ہدایات پر تحصیل میونسپل آفیسر تیمرگرہ پرویز اختر اور اے سی تیمرگرہ شاہ جمعیل کے زیر نگرانی معاینہ ٹیم نے پلاسٹک بیگز کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ضلعی ہیڈکواٹر تیمرگرہ کا اچانک دورہ کیا ،اس دوران مختلف شاپنگ مالز ،دکانوں ،فروٹ فروشوں سے 350کلوگرام کے لگ بھگ پلاسٹک شاپنگ قبضہ میں لیا گیا ،اے سی شاہ جمعیل خان اور ٹی ایم او پرویز اختر نے تاجروں پر واضح کیا کہ وہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کی بجا ئے کپڑے کے تھیلوں میں سودا کی فروخت یقینی بنا ئے تاکہ ماحول کی صفائی کی یقینی بنایا جاسکے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں