لوئر دیر، تیمرگرہ شہید چوک میں اساتذہ کا ای ڈی اوکے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 15 اکتوبر 2019 17:58

لوئردیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) تیمرگرہ شہید چوک میں اساتذہ کا ای ڈی او نواب علی خان کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،جس میں قابل ذکر گل رحمان ہیڈماسٹر میاں بانڈہ سکول، مسلم جنرل سیکرٹری کلرک ایسوسی ایشن،عنی رحمان ڈی او وغیرہ نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مقتول ای ڈی او کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور مقتول کے بچوں سے ہمدردی کا اظہار کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا سرکاری ملازمین کو تحفظ دیا جائے اور کہا کہ ملزم کی گرفتاری تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں