ضلع بھر میں مختلف سکولوں پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار تیز کی جائے،خالد اقبال خٹک

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:25

دیر بالا۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالد اقبال خٹک نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں مختلف سکولوں پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار تیز کرکے پندرہ دنوں کے اندراندر تمام زیر تعمیر سکولوں کو محکمہ تعلیم کے حوالے کریں۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات انہوں نے مختلف زیر تعمیر سکولوں پر تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

اجلاس میں محکمہ تعلیم اور سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں زیر تعمیر مختلف سکولوں پر تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں میں کسی قسم کی سست روی اور غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں