تمام جمہوری قوتیں آزادی مارچ میں جے یوآئی کے ساتھ ہونگی ، زاہد خان

مارچ کے شرکا ء پر تشدد کے خطرناک نتایج برآمد ہونگے،ترجمان اے این پی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:11

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) تمام جمہوری قوتیں آزادی مارچ میں جے یوآئی کے ساتھ ہونگی ،مارچ کے شرکا ء پر تشدد کے خطرناک نتایج برآمد ہونگے۔

(جاری ہے)

مرکزی ترجمان اے این پی زاہد خان. جے یو آئی دیرلویرکے وفد نے ضلعی امیر سراج الدین کی قیادت میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرزاہد خان سے اُ ن کے رہایش گاہ اوڈیگرام ہاوس میں ملاقات کی ،وفد میں جنرل سیکرٹری حاجی جاوید اقبال ،نائب امیر خورشید خان ،حاجی شاکراللہ و دیگر ذمہ داران شامل تھے،اس موقع پر وفد سے گفتگومیں زاہد خان نے یقین دلایا کہ آزادی مارچ ملک کے سیاسی مستقبل کا کا تعین کردئیگا ،زاہد خان نے کہا کہ اے این پی آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے ، ناکام پالیسیوں کے سبب سٹاک مارکیٹ بیٹھ چکاہے ،بے روزگاری ،مہنگائی نے غریب عوام کاجینا محال کرددیا ہے ،جس کا واحد حل موجودہ حکومت کی رخصتی اور نئے شفاف انتخابات کا انعقاد ہے ،انہوں نے کہا کہ مارچ کے شرکاء پرکسی قسم کا تشد د یا مولانا فضل الرحمٰن کو گرفتار کیا گیا تو اے این پی کے کارکن اسلام آباد کا رخ کرینگے اور اس صورت میں اسفندیار ولی خان مارچ کی قیادت کرینگے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں