ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چکدرہ شیر عالی کا کسان مارکیٹ چکدرہ کا دورہ ، سبزیوں اور فروٹ کے نرخ چیک کئے

بدھ 13 نومبر 2019 17:43

دیر پائین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چکدرہ شیر عالی نے کسان مارکیٹ چکدرہ کا دورہ کیا اور مختلف سبزیوں اور فروٹ کے نرخ چیک کئے۔ بازار ریٹ سے سستے داموں کسان مارکیٹ میں تازہ سبزیاں اور پھل دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائن سعادت حسن نے اسسٹنٹ کمشنرز تیمرگرہ، ادننزئی، ثمرباغ کو ہدایات جاری کی تھی کہ روزانہ کسان مارکیٹ کا معائینہ کریں اور کسانوں کے ساتھ میٹنگ کریں تاکہ کسان صوبائی حکومت کے شروع کردہ کسان دوست پالیسی سے آگاہ ہوں اور وہ اپنے زرعی پیداوار براہ راست کسان مارکیٹ میں فروخت کریں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں