لوئر دیر ۔بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ وہ عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں،ڈپٹی کمشنر لوئر دیر

جمعرات 23 جنوری 2020 16:27

لوئر دیر ۔بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ وہ عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں،ڈپٹی کمشنر لوئر دیر
لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) محکمہ صحت لوئر دیر کے زیر انتظام ضلعی اسمبلی ہال میں پولیوکے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے ڈپٹی کمشنر لوئر دیرجناب سعادت حسن،ڈی ایچ او لوئر دیر ڈاکٹر شوکت علی،میجر زاہد انور ودیگرنے خطاب کیا۔ فورم میں علما، عوام، میڈیا کے نمائندوں، پولیو ٹیمر ورکرزنے کثیر تعاد میں شرکت کی۔ ای، پی، ائی کوارڈئنیٹر ڈاکٹر محبوب نے پولیو کے حوالے سے تفصیلی اور معلوماتی لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

پروگرام کے آخر میں سوال/ جواب کا نشست ہوا، محکمہ صحت کے نمائیندوں، چلڈرن سپیشلیسٹ نے تمام سوالوں کے تفصیلی جوابات دئیے۔ شرکاء کے تمام تجاویز کو نوٹ کیا گیا۔ پروگرام میں پولیو سے متاثرہ فرد خورشید عالم نے بھی خطاب کیا اور اپنے دٴْکھ بھری داستان شرکاء کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ پولیو نے کس طرح اٴْس کی زندگی متاثر کی۔ انہوں نے ضلع دیر پائین اور پاکستان کے تمام والدین سے درخواست کی کہ پولیو کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین جناب سعادت حسن نے تمام والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ وہ عمر بھر کے معذوری سے بچ سکیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں