ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں کھلی کچہری

پیر 24 فروری 2020 21:12

دیر لوئر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر دیر لوئر سعادت حسن کی ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں کھلی کچہری،معمولی نوعیت میں ملوث 12 قیدیوں کو رہا کرنے، قیدیوں کو کھیلوں کا سامان اور خواتین کے ہر بیرک میں پینے کا ٹھنڈا پانی، اضافی چٹائی فراہم کرنے کے احکامات۔ موقع پر جیل کے لیے اضافی ایمبولینس فراہم کرنے کے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے فوری رابطہ کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈپٹی کمشنر دیر لوئر سعادت حسن نے آسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ شاہ جمیل، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بخت شاہ زیب اور دیگر زمہ داران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ کا دورہ کیا۔جیل سپرنٹنڈنٹ اجمل خان نے اس موقع پر جیل میں قیدیوں اور حوالاتیوں کو دی جانے والی بنیادی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سوات جیل کی تعمیر میں تاخیر کے سبب 200 قیدیوں کی گنجائش رکھنے والے تیمرگرہ جیل میں 600 کے لگ بھگ قیدی رکھے جانے سیکئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں